(24 نیوز)آج اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور اس دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آ ندھی/تیزہواؤں اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔صوبہ پنجاب میں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات،منڈی بہاؤالدین، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی،بھکر، لیہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ڈی جی خان اور ملتان میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں شدید موسلا د ھار بارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ بہاولپور، رحیم یارخان اور بہاولنگر میں بھی چند مقا مات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، چترال، دیر، شانگلہ، سوات، بونیر، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور،صوابی ،مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان،ڈی آئی خان،چارسدہ ، نوشہرہ اور کرم میں آندھی /تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان جبکہ اس دوران کہیں کہیں شدید موسلا د ھار بارش کا بھی امکان ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم میرپورخاص، بدین ، ٹھٹہ اور کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ژوب زیارت ، بارکھان ،خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع اور اس دوران کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موذی وبا کورونا سےمزید 37 افراد جاں بحق، 2145 نئے کیسز