CAA ملازم کی دیانتداری۔۔ غیرملکی کرنسی سے بھرا گمشدہ پرس مسافر کو لوٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد آئیر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم نے دیانتدار ی کی مثال قائم کرتے ہوئے نقدی اور قیمتی دستاویزات سے بھرا ہوا مسافر کا گمشدہ پرس واپس لوٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم رضوان نے کراچی سے اسلام آباد آنے والے مسافر زاہد کا گمشدہ پرس واپس دے دیا ۔پرس میں 9 ہزار کینڈین ڈالر اور دوسری قیمتی دستاویزات تھیں ۔ اس موقع پر کینیڈا کے رہائشی مسافر زاہد نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا،کورونا کیسز کے بڑھتے خدشات پر سرمایہ کار محتاط