لاہور میں مسلسل بارش نے متعدد نشیبی علاقے ڈبو دیئے

Jul 20, 2021 | 12:42:PM

(24 نیوز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور شہر میں کئی گھنٹوں سے جاری بارش نے متعدد نشیبی علاقے ڈبو دیئے ۔ جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہو گیا۔ شہری گھروں میں بند ہوگئے۔ عید کے  بکروں کی خریداری کیلئے جانے والے لوگوں  کو مشکلات کا سامنا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقوں جوڑے شیرشاہ روڈ،خواجہ احمد حسان روڈ،الکریم پریمیئر سکیم،تاجپورہ سکیم ،نظام آباد ،ہربنس پورہ میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا ۔
گلیوں،بلاکس میں فٹ پانی سے شہری گھروں گھروں میں مقید ہوکر رہ گے ۔بارشی پانی کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔موسلا دھار بارش سے شہر کے پوش علاقے بھی زیر آب آگئے،ماڈل ٹاون جی بلاک کے کئی گھروں کے صحن بارشی پانی جمع ہونے کے سبب تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔تاجپورہ سکیم،نظام آباد،غازی آباد کو جوڑے پل سے ملانے والی خواجہ احمد حسان روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: CAA ملازم کی دیانتداری۔۔ غیرملکی کرنسی سے بھرا گمشدہ پرس مسافر کو لوٹا دیا

مزیدخبریں