لڑکا لڑکی تشدد کیس،چاروں ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

Jul 20, 2021 | 13:12:PM
لڑکا لڑکی تشدد کیس،چاروں ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کی عدالت نے لڑکا لڑکی پر تشدد اور برہنہ کرنے کے  کیس کے چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کو ڈیوٹی جج راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پیش کیا ۔مرکزی ملزم عثمان مرزا کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔سماعت کے موقع پر پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کی استدعا قبول کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزمان کو 30 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں مسلسل بارش نے متعدد نشیبی علاقے ڈبو دیئے