(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نماز عیدالاضحی لاہور میں ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی و سا لمیت کیلئے دعا مانگیں گے،خیال رہے عثمان بزدارکشمیری عوام کی بھارتی ظلم و استبداد سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کریں گےاور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پرموشن پالیسی جاری کر دی