(24نیوز)برطانیہ سمیت یورپ میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے ، برطانیہ کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع کھلے آسمان کے نیچے مشرقی لندن کے سنٹرل پارک میں منعقد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،علماء کرام نےنماز عید کے اجتماعات میں مسلم امہ کے اتفاق ،اتحاد اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا اور دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے دعائیں کرائیں۔
نمازِ عید کے بعد مسلمان بھائی ایک دوسرے کے ساتھ گلے مل کر خوشی کا اظہار کرتے رہے سُنتِ ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں جانوروں ں کی قربانی دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار نماز عیدالاضحی لاہور میں ادا کریں گے