چین:تیز رفتار مسافر ٹرین 600کلو میٹر فی گھنٹہ دوڑ ے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چین نے دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین متعارف کرا دی ، یہ ٹرین 600کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے سفر کریگی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین (maglev train) نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرین 600 کلو میٹر (373میل) فی گھنٹہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے جو دنیا میں کسی بھی ٹرین کی تیز ترین رفتار ہے۔
????????????????????????Passengers’ seats of the world’s first 600 km/h high-speed maglev train, which rolls out today at Qingdao, China. pic.twitter.com/eai3n2u1Xt
— Shen Shiwei沈诗伟 (@shen_shiwei) July 20, 2021
ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔
چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس انسپکٹر بیٹے کے ہاتھوں قتل