مکان کی چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی

Jul 20, 2021 | 16:36:PM

(24نیوز)پنڈی بھٹیاں محلہ انصر کالونی میں مکان کی چھت گر گئی تین افراد ملبے تلے دب گئے۔

تفصیلات کے مطابق مکان سے چھت گرنے سے  دو عورتوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔  ریسکیو 1222 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکال لیا، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

مزیدخبریں