افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی ، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن چار ٹیکسیوں میں سفر کیا ان تمام کو چیک کرلیا گیا ہے ، سفیر کی بیٹی نے اپنے موبائل کا ڈیٹا صاف کر نے کے بعد ہمارے حوالے کیا، اغواکے شواہد نہیں ملے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ نہیں ہے ،وزیر اعظم نے کل تمام آئی جیز ، سکیورٹی ایجنسیز کو حالات پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ، افغان سفیر کو اس تحقیقات کا حصہ بننا چاہئے جس کی انہوں نے درخواست کی ہے ، افغان سفیر کی بیٹی نے خود ایف آئی آر درج کرائی ، حکومت کارروائی کر رہی ہے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ محترمہ خود چلی گئی ہیں ، ان کا کیس خود حکومت لڑے گی۔ چاروں ٹیکسی ڈرائیور محنت کش اور مزدور ہیں ، ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی 700گھنٹے کی فوٹیج دیکھی ہے ، ہمارے مطابق معاملہ اغواکا نہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری بد نصیبی ہے کہ کشمیر میں مریم نواز کی الیکشن مہم اپنی جماعت اور نواز شریف کے حق میں نہیں بلکہ عمران خان کی مخالفت میں ہے ،انہوں نے ابھی سے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اسی لئے کہتی پھر رہی ہیں کہ اگر پی ٹی آئی جیتی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گی ، وہ گزشتہ سال سے حکومت کے خاتمے اور دھرنوں کا اعلان کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شادی تقریب کے دوران دولہے نے دولہن کےمنہ پر تھپڑ رسید کردیا۔۔ وجہ کیا بنی؟