(ما نیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی جیلوں سے معمولی جرائم کے باعث قید و بند کی صوبتعیں برداشت کرنے والے 63 پاکستانی رہائی پانے کے بعد وطن پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی عرب کے شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پاکستانیوں کو رہائی کا حکم دیا تھا۔ جس پر مختلف جیلوں میں اسیر 63 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے جنہیں وزرات خارجہ، سعودی عرب میں پاکستانی سفارخانے،اور وزرات برائے سمندر پار پاکستانیز نے وطن پہنچانے کے لیے اقدامات کیے۔
یہ قیدی آج پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9728 کے ذریعے پاکستان پہنچے، جہاں ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ڈاکڑ عامر شیخ اور دیگر حکام نے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ماضی میں جب وزن کم تھا تب لوگ مجھے مدھو بالا کہتے تھے۔۔جو یریہ سعود