(24 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ سے قبل فاسٹ باولر حسن علی کو فٹ قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی فٹنس ایشو کے باعث پہلے دو ٹی 20 میچز نہیں کھیل سکے تھے، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ ٹانگ میں کھچاو محسوس کررہے تھے جس کے باعث ان کو ریسٹ دیا گیا تھا۔
تاہم تیسرے اور فیصلہ کن میچ سے قبل ان کو فٹ قرار دیدیا گیا ہے،جس کے بعد قوی امکان ہے کہ وہ آج کے میچ میں شرکت کریں گے،تاہم اس حوالے سے فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی ، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ شیخ رشید
تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑی خوشخبری مل گئی
Jul 20, 2021 | 19:00:PM