سلمان خان پر سو شل میڈیا صارف کا پیسے لوٹنے کا الزام

Jul 20, 2021 | 19:56:PM
سلمان خان پر سو شل میڈیا صارف کا پیسے لوٹنے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)معروف با لی وڈ اد کا رسلمان خان پر سوشل میڈیا صارف نے  پیسے لوٹنے کا الزام عائد کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اپنے بھائی ارباز خان کے شو ’پنچ‘ میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے جوابات دے رہے تھے۔ ارباز خان نے ایک صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان نے اپنی فلم کی ٹکٹ کے ذریعے مجھ سے پیسے لوٹے، انہیں فوراً مجھے پیسے والے کرنے چاہییں۔ اداکار نے جواب میں کہا کہ ’پیسہ نہیں بلکہ دل چرایا ہے‘۔ 
ارباز خان نے ایک اور سوشل میڈیا صارف کے کمنٹ کا ذکر کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ سلمان خان دکھاوے والی اداکاری کرتے ہیں۔ اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’دکھاوے والی اداکاری کے لیے بھی بڑے دل اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا۔‘
سلمان خان نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم کچھ بھی کہہ کر بچ جائیں گے لیکن سائبر کرائم سیل انہیں سیکنڈوں میں پکڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ۔۔حریم شا ہ کا ایک اور چونکا دینے والا اعلا ن

ا