(24 نیوز) روس نے جنگی مشقوں کیلئے اپنے ٹینک افغانستان کی سرحد پر پہنچا دیئے، آئندہ دنوں میں روسی فوج کے اڈے پر افغانستان کے بارڈر کے نزدیک جنگی مشقیں ہونے جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی فوج کے ساتھ ان جنگی مشقوں میں تاجکستان اور ازبکستان کی افواج بھی حصہ لیں گی۔ یہ مشقیں 5اگست سے شروع ہوں گی اور10اگست تک حرب میدون ٹریننگ گراﺅنڈ میں جاری رہیں گی۔
افغانستان کی صورتحال پر روس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ اپنے افغان مشن میں بری طرح ناکام ہوا ہے اور اس حال میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاسے خطہ تیزی سے عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔“
یہ بھی پڑھیں:نماز عید کے موقع پر افغان صدارتی محل پر راکٹ حملہ