جس کو  بہن سمجھتا رہا  وہ تو میری ماں ہے۔۔معروف ٹک ٹاکر کا انکشاف

Jul 20, 2021 | 21:38:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے رہا ئشی ٹک ٹاکر سام گرفس نے انکشاف کیا ہے کہ جس کو وہ اپنی بڑی بہن سمجھتا رہا ہے وہ دراصل اس کی ماں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سام گرفس نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے زندگی کا سب سے بڑا سچ  بیان کیا  کہ  وہ اور اس کی بڑی بہن عام بہن بھائیوں کی طرح شرارتیں کرتے اور لڑتے جھگڑتے بھی تھے۔ انہیں بچپن سے ہی نانی نے ماں بن کر پالا اور کبھی یہ پتہ نہیں لگنے دیا کہ جس کو وہ بہن سمجھتے ہیں وہی دراصل ان کی ماں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:را کھی ساونت کا شلپا شیٹی اور ان کے شو ہر سے متعلق اہم انکشاف
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کی والدہ کم عمری میں ہی ماں بن گئی تھیں ۔گھر والوں نے بھی پوری زندگی یہ سچ شاید اس لیے چھپائے رکھا کہ جب میں بالغ ہوجاؤں گا تو حقیقت سامنے لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ۔۔حریم شا ہ کا ایک اور چونکا دینے والا اعلا ن

مزیدخبریں