(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سرکاری اساتذہ نے مستقلی کیلئے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے گھر میں داخل ہوگئے تھے۔ بعدازاں مذاکرات کے بعد پختونخواحکومت نے اساتذہ کو مستقل کرنے کا مطالبہ مان لیا۔
پختونخوا حکومت کے محکمہ ایلیمنٹری اور سیکنڈری تعلیم نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں تاریخی کمی پر اسٹیٹ بینک کا مؤقف آگیا
صوبائی اسمبلی سے اساتذہ کی مستقلی کے بل میں ترامیم کیلئے رجوع کیا جائے گا۔ بنی گالا میں مظاہرین سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ جن اساتذہ کو نکالا گیا تھا، انہیں بحال کردیا گیا ہے۔