ضمنی الیکشن کے بعد ن لیگ کو پہلا جھٹکا، بڑی خبر آگئی

Jul 20, 2022 | 09:30:AM

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد مسلم لیگ نون مشکل میں پھنس گئی، جس کے بار ےمیں چودھری مونس الہی نے بڑی خبر دے دی۔

 رکن قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ق مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور ان کے اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں صرف 144 ایم پی ایز موجود تھے۔

 مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پی ٹی آئی اور پی ایم ایل ق کے ایم پی ایز پر نظر رکھنے کی بجائے پولیس اور آئی بی کو اپنے بندوں کے پیچھے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے 22 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین صوبائی اسمبی کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

میاں محمود الرشید نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں اس لیے پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی الیکشن کے روز پرویز الہٰی کو ووٹ دیں۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں تمام اراکین اسمبلی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی کےایوان میں حاضری یقینی بنائیں گے۔ غیر حاضری یا ووٹ سے انحراف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصو رہوگی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی ہوگی۔

 ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام پی ٹی آئی ایم پی ایز کو بذریعہ ای میل اور گھر کے پتوں پر بھی نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں۔

 واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہمارے 5 ووٹ کم ہیں، 22 جولائی کو 5 ارکان نہ پہنچ سکے تو پرویزالٰہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔

مزیدخبریں