(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح 2.78 رہی،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کئے گئے، 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کر گئے جبکہ اب بھی 174 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔