مسلم لیگ ن مشکل میں پھنس گئی: بڑا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کے مستعفی رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے بھی اپنے استعفے کی تصدیق کو تیار ہوں۔
مسلم لیگ ن کے مستعفی رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکا ہوں، ہوش و حواس میں اپنی مرضی سے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیا۔
فیصل نیازی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بلایا ہے، کورونا کا شکار ہوں، صحتیاب ہوتے ہی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو جاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن کے بعد ن لیگ کو پہلا جھٹکا، بڑی خبر آگئی
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ق مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور ان کے اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں صرف 144 ایم پی ایز موجود تھے۔
مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پی ٹی آئی اور پی ایم ایل ق کے ایم پی ایز پر نظر رکھنے کی بجائے پولیس اور آئی بی کو اپنے بندوں کے پیچھے لگائے۔