حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ میں تعینات تمام سروس گروپوں کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو 2022 کے نئے پے سکیلوں کی بنیاد پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔
جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور تاحکم ثانی اسی سطح پر منجمد رہے گا، اس ضمن میں منگل کی شام وزارت خزاہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن مشکل میں پھنس گئی: بڑا بیان آگیا
دستیاب وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاؤنس پاک سیکرٹریٹ میں تعینات گریڈ 17 کے سیکشن افسران، گریڈ 18 کے ڈپٹی سیکرٹریوں، جوائنٹ سیکرٹریوں، سینئر جوائنٹ سیکرٹریوں، ایڈیشنل سیکرٹریوں، ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج ڈویژن)، سپیشل سیکرٹری، وفاقی سیکرٹری اور وزیراعظم ہاؤس و ایوان صدر میں تعینات سیکرٹریوں کو دیا جائے گا۔
یہ الاؤنس اسلام آباد کیپٹل ٹیریڑی میں تعینات اسسٹنٹ کمشنروں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں، ڈپٹی کمشنر اور چیف کمشنر کو بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ افسران جو ڈیپوٹیشن پر مختلف وزارتوں اور ڈویزنوں میں تعینات ہیں انہیں یہ الاؤنس دستیاب نہیں ہوگا۔
جن افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا، انہیں ڈسپیریٹی الاؤنس حاصل نہیں ہوگا۔ ٹریننگ کورسز کے دوران افسران کو 50 فیصد ایگزیکٹو الاؤس فراہم کیا جائے گا، محکمانہ امور کی انجام دہی میں غفلت اور دیگر غیر ذمہ داری کے مرتکب افسران کا ایگزیکٹو الاؤنس بند کر دیا جائے گا۔