راولپنڈی کی سیٹ پر ووٹوں کی تصدیق کا معاملہ: بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حلقہ پی پی 7 میں مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کے معاملے پر ن لیگی امیدوار کی قانونی ٹیم آر او پہنچ گئی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار محمد شبیر اعوان کے وکلا بھی آر او آفس میں موجود ہیں۔
حلقہ پی پی 7 میں مسترد شدہ 1516 ووٹوں کی تصدیق کی جائے گی، تصدیق کا عمل باضابطہ طور پر کچھ دیر بعد ہوگا۔ ن لیگ کے راجہ صغیر نے 68 ہزار 906 ووٹ لیے جبکہ تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68 ہزار 857 ووٹ لیے تھے۔
خیال رہے مسترد شدہ ووٹوں کی تصدیق کے لئے آر او نے تمام امیدواروں کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:'' پرویز الہی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے'': بڑی خبر آگئی
دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سردار خیل طاہر سندھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہی 15 منٹ بھی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، 22 جولائی کو پرویز الہٰی کو 22 لوگ ووٹ نہیں دینگے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیل طاہر سندھو نے کہا کہ کارکن مطمئن رہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، کہیں نہیں جا رہی، حمزہ قانونی، جمہوری اور واضح اکثریت کیساتھ وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ پر بٹھانے میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے بعض ارکان مطمئن نہ ہوں تو ان کے درمیاں صلح کروانا ہماری ذمہ داری نہیں، عمران خان اور ان کے ساتھ اخلاق سے گری گفتگو کی بجائے وقت کا اور ایوان کے ارکان کا انتظار کریں۔