ہم وطنوں کو ووٹ کا حق دلوانے شیخ رشید عدالت پہنچ گئے

Jul 20, 2022 | 12:43:PM
ہم وطنوں کو ووٹ کا حق دلوانے شیخ رشید عدالت پہنچ گئے
کیپشن: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ،سابق وزیرِ  داخلہ کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 94 میں کی گئی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

شیخ رشید کا درخواست میں مؤقف ہے کہ پوری دنیا میں 9 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں،ان کا درخواست میں کہنا ہے کہ مقننہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا کہا ہے جبکہ پائلٹ پراجیکٹس معاشی یا کمرشل معاملات میں کئے جاتے ہیں،انہوں نے درخواست میں کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف انتخابات کرائے، حکومت کی الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم آرٹیکل 218، 219 اور 222 کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیںروپیہ کمزور،ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گی