وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مداخلت ،تحریک انصاف نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں مداخلت پر تحریک انصاف نے راناثنااللہ اور حکومت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔
تحریک انصاف اسد عمر نے تفصیلات سماجی میڈیا پر جاری کردیں اور پیغام میں کہا کہ رانا ثنا اللہ اور حکومت پنجاب کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی ہے۔
Have filed contempt petition against rana Sanaullah and punjab govt in supreme court today. The blatant attempt to interfere in the CM election process, use of. Police & speciql branch and open threats by interior minister are a clear contempt of the july 1 decision of SC.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 20, 2022
اسد عمرکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں مداخلت،پولیس اوراسپیشل برانچ کااستعمال توہین عدالت ہے، وزیر داخلہ کی کھلی دھمکیاں بھی سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے فیصلے کی واضح توہین ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 22 جولائی کو چوہدری پرویز الٰہی کو آسانی سے وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بننے دیں گے، اگر لیڈرشپ کی طرف سے منظوری مل جائے تو تحریک انصاف کے 5 سے 7 ارکان اِدھر اُدھر ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ کمزور،ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا