مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا، معاشی کی بجائے سیاسی ہلچل روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ ہے، آنے والے دنوں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی، آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک سے بھی پیسے آئیں گے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے3 ماہ میں کوشش رہی کہ درآمدات کم کریں، معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملکی معاشی صورتحال دگرگوں اور پاکستانی روپیہ مسلسل بے قدری کی جانب گامزن ہے۔
گزشتہ مالی سال 80 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں جس کی وجہ سے روپے پر دباؤ رہا، مارچ میں درآمدی بل میں کمی آئی اور جون میں بھی کمی ہوئی، گزشتہ حکومت میں ایل سی مارجن دیئے گئے جس سے فرق نہیں پڑا، گاڑیوں اور موبائل فون کی درآمد پر پابندی سے فائدہ ہوا، ایک لاکھ ڈالر سے زائد کی ایل سی کو اسٹیٹ بینک کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔
جولائی میں بھی درآمدات میں کمی ہوئی اور 18 جولائی تک اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں، 2.6 ارب ڈالر کی 18 دن میں کل درآمدات ہوئی ہیں، اس سال توانائی کی درآمدات میں بھی کمی ہوئی ہے، آج پاکستان میں 60 دن کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے، ایندھن کی درآمد میں کمی ہوگی اور اس کا اثر اگلے ماہ کی درآمدات پر پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مداخلت ،تحریک انصاف نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا
حکومت درآمدات کو برآمدات اور ترسیلات زر کے برابر لانا چاہتی ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عالمی بینک، اے ڈی بی، کورین بینکوں سے پیسے آئینگے، ایک دوست ملک سے 1.2 ارب ڈالر کی آئل فنانسنگ کرے گا، 1 ارب ڈالر ایک دوست ملک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرے گا، ایک دوست ملک نے 2 ارب ڈالر کی گیس کیلئے ڈیفر پیمنٹ کیلئے دینے کی حامی بھری ہے، ایک دوست ملک نے 2 ارب ایس ڈی آر دینے کی حامی بھری ہے، اب تک رواں مالی سال میں 8 ارب ڈالر آنے کا امکان ہے۔