پنجاب کی وزارت اعلی کا محاذ: پرویز الہٰی نے بڑا بیان دے دیا

Jul 20, 2022 | 15:00:PM

(24 نیوز) تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت نے سر جوڑ لیے۔ چوہدری پرویز الہی نے نمبرز گیم بارے پی ٹی آئی قیادت کو اعتماد میں لیا۔

 شاہ محمود قریشی اور سپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی، جس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال، ساجد احمد خان بھٹی، مراد راس، وسیم بادوزئی، حافظ عمار یاسر، محسن لغاری شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی

ملاقات میں نو منتخب اراکین اسمبلی زین قریشی، عامر اقبال شاہ، سیف الدین کھوسہ، میجر (ریٹائرڈ) غلام سرور، شبیر گجر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پاس اکثریت ہے، ارکان اسمبلی کو اغوا یا حراساں کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، معاملہ اعلی عدلیہ کے پاس لے کر گئے ہیں۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنایا، پنجاب اسمبلی کے ایوان کی اکثریت عمران خان اور ان کے نامزد امیدوار پرویز الہی کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں