آصف علی زرداری کی پرویز الہٰی کو بڑی آفر،اہم خبر سامنے آ گئی

Jul 20, 2022 | 16:28:PM
 آصف علی زرداری کی پرویز الہٰی کو بڑی آفر،اہم خبر سامنے آ گئی
کیپشن:  آصف علی زرداری اور پرویز الہٰی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی کامیابی کیلئے حکمت عملی طے کر لی جبکہ دوسری جانب سابق صدر  آصف زرداری نے پرویز الہٰی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کردی ۔

  ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے فون پر رابطہ کرکے چودھری شجاعت سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے اپوزیشن کے کچھ ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کو ممکنہ گرفتاریوں اور حکومتی حربوں سے بچانے کیلئے اجلاس سے قبل محفوظ مقامات پر اکٹھے رکھنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تاکہ اپوزیشن ارکان حکومتی دسترس سے دور رہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری  چودھری شجاعت سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، چودھری شجاعت کو چودھری پرویز الہٰی کو منانے کی درخواست کی، اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے ہی حکومت آگے چل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیںمفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں چودھری پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کیلئے وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار ہوں ورنہ آپ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں سپورٹ کریں اور پارٹی کے ارکان کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کریں، چوہدری شجاعت حسین نے اس پر خاموشی اختیار کی۔