پی پی 7 ضمنی انتخاب، لاہور ہائیکورٹ نے اہم حکم جاری کردیا

Jul 20, 2022 | 18:07:PM
پی پی 7 ،ضمنی انتخاب، لاہور ہائیکورٹ ،اہم حکم ،جاری
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کو لاہور ہائی کورٹ نے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 سے ن لیگ کے امیدوار کانٹے دار مقابلے کے بعد فتح یاب قرار پائے تھے۔ جس کی دوبارہ گنتی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

تاہم اب لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے ریٹرننگ آفیسر کو پی پی 7 کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی درائر پٹیشن نمٹا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے ارکان کو 40 کروڑ میں خریدا جارہا ہے، فواد چودھری کا تہلکہ خیز دعویٰ

عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ شبیر اعوان کل صبح الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔