پی ٹی آئی نے 10 کروڑ کی آفر کی، ن لیگی ایم پی اے نےنیا پینڈوراباکس کھول دیا

Jul 20, 2022 | 18:42:PM
پی ٹی آئی ،10 کروڑ ،آفر ، ن لیگی ایم پی اے ،پینڈوراباکس
کیپشن: مولانا الیاس چنیوٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ن لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دوران حج سے وہ حمزہ شہباز کی کامیابی کےلیے دعا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے سعودی عرب میں بھی رابطے کی کوشش کی گئی، ائیرپورٹ پر اترا تب بھی انہیں کالز آرہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق الیاس چنیوٹی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میرے جاننے والےکے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا، ان کو کہا گیا کہ  2 کروڑ آپ لیں، 10 کروڑ میں ایم پی اے سے ڈیل کرادیں۔

ن لیگی ایم پی اےکا کہنا تھا کہ 10 ارب روپے بھی ہوں گے تو بھی اپنی پارٹی کے ساتھ ہوں، 22 جولائی کو حمزہ شہباز  وزیراعلیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی 7 ضمنی انتخاب، لاہور ہائیکورٹ نے اہم حکم جاری کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ ویسے ہی ممنوع ہے، مجھےکہا گیا کہ آپ وہیں رہ جاؤ اور  ابھی نہ آؤ، ہمارے اوپر عوام کا اعتماد ہے ہزاروں لوگوں نے ہمیں ووٹ ڈالے ہیں،  ووٹ امانت ہے کوئی بھی لالچ ہوگا اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو کاسٹ کروں گا۔