ابھی ایک استعفا آیا ہے ہو سکتا ہے اور استعفے بھی آجائیں،عطااللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے فوادچودھری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ایک بار پھر رونا دھونا شروع کر دیا ہے،یہ ابھی ایک استعفا آیا ہے ہو سکتا ہے اور استعفے بھی آجائیں ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ میں آپکی طرح پارٹیاں بدلنے والا نہیں، آپ کی طرح فرشی سلام کرنے نہیں آتے،فیصل آباد سے ہمارے ایک بزرگ ایم پی اے کے گھر پیسے دیکر لوگوں کو بھجوایا گیا،الیاس چنیوٹی کودوران حج 10 کروڑ روپے رشوت دے کر بھیجا گیا ۔
وزیر داخلہ پنجاب کا کہناتھا کہ فوادچودھری کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں ،جلیل شرقپوری ، فیصل نیازی نے استعفا دیا، ہم نے تو نہیں کہا انکو پیسے دیئے گئے،عطا اللہ تارڑ کا کہناتھا کہ قرآن پر حلف دینے کو تیار ہوں چودھری مسعود کو کوئی پیسا نہیں دیا،چودھری مسعودکو ایک پیسہ بھی دیا ہو تو اللہ مجھ پر عذاب نازل فرمائے ، یہ ابھی ایک استعفا آیا ہے ہو سکتا ہے اور استعفے بھی آجائیں ،پی ٹی آئی کے ایک رکن کے استعفے کے بعد 187 رہ گئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ فوادچودھری اگلا انتخاب کس پارٹی سے لڑیں گے کوئی پتا نہیں ،شرقپوری سے آج بھی رابطہ ہے واپس آئیں گے تو ضرور لیں گے ،عطااللہ تارڑ کاکہناتھا کہ فوادچودھری نے اپنے سیاسی کیریئر میں کئی پارٹیاں تبدیل کیں ،فوادچودھری وہ شخص ہے جو اپنے چچا کے نام پر رشوت لیتا رہا،انہوں نے کہاکہ فوادچودھری ابن الوقت آدمی ہیں ، عمران خان جسے سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے ہی وزیراعلیٰ نامزد کیا۔
واضح رہے کہ عطاتارڑ نے پریس کانفرنس میں3 اپریل 2022 کو چودھری مسعود کا استعفا دکھایاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے پاکستان کو پیسے کب ملیں گے؟ بڑی خبر سامنے آ گئی