(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں نہ کی جائیں، معاشی صورتحال بہتر ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کیونکہ اس پروگرام کے بغیر آئندہ سال بہت مشکل ہوگا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مشکل فیصلے کرلیے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہیں گے تو بیرونی فنانسنگ کا مسئلہ نہیں ہوگا۔
حکام اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج ریٹ پکڑ کر رکھیں گے تو زرمبادلہ کے ذخائر مزید گریں گے، اسٹیٹ بینک ہاتھ باندھ کر مزے سے نہیں بیٹھا، ضرورت کے مطابق مداخلت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 10 کروڑ کی آفر کی، ن لیگی ایم پی اے نےنیا پینڈوراباکس کھول دیا
ایس بی پی حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے کہا ہے ایگزیکٹو بورڈ سے معاہدے کی جلد منظوری لی جائے، 15 اگست کے بعد بورڈ سے قسط کی فوری منظوری کا یقین دلایا ہے۔
ایس بی پی حکام کے مطابق فروری میں فیول سبسڈی کے اعلان سے آئی ایم ایف ناراض تھا، موجودہ معاہدے کے بعد ہمیں پتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔