وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

Jul 20, 2022 | 19:48:PM
وزیراعلیٰ ،انتخاب ،قبل ،پی ٹی آئی ،بڑا جھٹکا
کیپشن: پی ٹی آئی فلیگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب 22 جولائی کو ہونا ہے۔ جس میں حمزہ شہباز اور پرویز الہیٰ مدمقابل ہوں گے۔ اس وقت سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے اور دونوں جانب سے نمبر گیم مکمل ہونے کی بات کی جارہی ہے۔ ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ 

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان سے ایم پی اے میاں مسعود کی بولی لگ گئی ہے، آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان کی گنتی مکمل تھی، کل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 187 ارکان مکمل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کا آئی ایم ایف پر مؤقف، سٹیٹ بینک کا بیان آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ارکان بیماری یا شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے آج اجلاس میں نہیں پہنچے، جو رکن آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہیں آئے انہوں نے ہمیں اعتماد میں لیا تھا۔