(24 نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے بین الاقوامی سیکٹرز پر بھی کرایوں میں کمی کر دی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کردی،پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر8 فیصد کمی کر دی،گلف اور متحدہ عرب امارات کے روٹس پر 15 فیصد کی نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ سعودی عرب کے روٹ پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے ۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں: چھینہ گروپ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کس کو سپورٹ کریگا؟ فیصلہ ہو گیا