(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری کرینگے ۔
ترجمان پیپلزپارٹی نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کو جیل میں ڈالنے کی خواہش کرکے عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے ،فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ گملے میں اگائی گئی پی ٹی آئی سکڑ رہی ہے ،پی ٹی آئی کے اکثر ممبران قومی اور پنجاب اسمبلی پاگل نیازی سے نجات چاہتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، فواد چودھری ایک بار پھر سیاسی خانہ بدوش بننے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی ایک استعفا آیا ہے ہو سکتا ہے اور استعفے بھی آجائیں،عطااللہ تارڑ