مشہور کارکمپنی کا گاڑیوں کی قیمت میں تاریخی اضافہ

Jul 20, 2022 | 22:06:PM
مشہور کارکمپنی ،گاڑیوں کی قیمت ،تاریخی اضافہ
کیپشن: مشہور کارکمپنی کا گاڑیوں کی قیمت میں تاریخی اضافہ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بُری خبر، لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہو شربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑی پیکانٹو مینوئیل ٹرانسمی (ایم ٹی) کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت 26 لاکھ روپے سے 31 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پیکانٹو آٹو میٹک (اے ٹی) کی قیمت 5 لاکھ روپے اضافے سے 27لاکھ روپے سے بڑھ کر 32لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ووٹ خریدنے کا معاملہ ، 3 پی ٹی آئی ارکان کے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع

سپورٹیج الفا کی قیمت 8لاکھ 79ہزار روپے اضافے سے 62لاکھ 50ہزار روپے، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 8لاکھ 92ہزار روپے اضافے سے 67لاکھ 50ہزار روپے اور سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی 8لاکھ 77ہزار روپے اضافے سے 72لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 

اسی طرح سٹونک ای ایکس اور سٹونک ای ایکس پلس کی قیمتوں میں 76ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان کی قیمتیں بالترتیب 45لاکھ 45ہزار روپے اور 48لاکھ 48ہزار روپے ہو گئی ہیں۔ سورینٹو 2.4فور وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 8لاکھ 95ہزار روپے، سورینٹو 2.4آل وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 9لاکھ 26ہزار روپے، سورینٹو وی 6فور وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 9لاکھ 26ہزار روپے اور کارنیول کی قیمت میں 11لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔