(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے وفد نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ وفد کی قیادت کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔
ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مل کر آگے لے کر جانا ہے۔ انشاءاللہ سب اچھا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور کارکمپنی کا گاڑیوں کی قیمت میں تاریخی اضافہ
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ نے ہمیشہ فیصلے مشاورت سے کیے ہیں۔ ملاقات میں وسیم اختر، طارق بشیر چیمہ اورچودھری سالک بھی موجود تھے۔