(24نیوز) پشاور میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں دہشت گردوں نے عارضی چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 4 اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم وقت سے کچھ دن پہلے سبکدوش ہونگے: گورنر پنجاب
پولیس حکام کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔