منی لانڈرنگ ریفرنس،  شہباز شریف اور حمزہ بری 

Jul 20, 2023 | 09:32:AM
شہبازشریف ،حمزہ شہبازودیگرملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز  سمیت دیگر ملزموں کے خلاف  کیس کی انکوائری 2018 سے چل رہی تھی اور اس کا ریفرنس اگست 2020 میں دائر کیا گیا تھا،نیب نے شہباز شریف کو ستمبر 2020 میں اس کیس میں گرفتار کیا اور کیس میں نامزد تمام ملزمان پر نومبر 2020 میں فرد جرد عائد کی گئی تھی تاہم اس کیس میں شہباز شریف کو اپریل 2021 اور حمزہ شہباز کو فروری 2021 میں ضمانت پر رہائی ملی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے اس کیس میں بریت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی