حکومت عمران خان کیساتھ کیا کرنے جا رہی ہے ؟رانا ثنا اللہ نے سب بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے دن بدن ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ، ایسے میں اب وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اہم بیان دیا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی شو میں شرکت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجنا چاہیے،ایف آئی اے تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو چیئرمین پی ٹی آئی کو انکوائری کے مرحلے پر ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں کہ سائفر ان سے گم ہوچکا، اب ایف آئی اے ان سے تحقیقات کر کے سفارش کرے گی کہ شواہد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کے بعد کون شریکِ جرم ہے اور کس کس کے خلاف جرم کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں :چیئرمین انٹر بورڈ کراچی دوران امتحانات ہی عہدے سےفارغ
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کرلیا ہے،ایف آئی اے نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں نوٹس بنی گالہ اور زمان پارک کے پتے پر جاری کیا گیا،نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔