گیارہ بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 20, 2023 | 10:31:AM

1۔سائفر ڈرامہ ایک بار پھر بے نقاب ،امریکا مخالف بیانیہ جھوٹ کا پلندہ، چیئرمین پی ٹی آئی سائفرکیس میں طلب،ایف آئی نےپچیس جولائی کوبلالیا،چیئرمین پی ٹی آئی دستاویزات بھی ساتھ لائیں،ایف آئی اے نے پیش نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا،اسد عمراور شاہ محمود قریشی بھی 24جولائی کوطلب۔سائفر سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت 
2۔امریکا نے ایک بار پھر سائفر سے متعلق الزامات بے بنیاد قرار دے دیئے،ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر کہتے ہیں ، امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا،، کتنی بار اس سوال کا جواب دے چکے ،، ہم کسی ملک کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرتے، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے سائفر سے متعلق حقائق کے بعد امریکا نے ایک بار اپنا موقف واضح کردیا

3۔منی لانڈرنگ ،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،وزیراعظم شہبازشریف و دیگر کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا، سال 2018 میں تحقیقات شروع ہوئیں ،بریت کی درخواستوں پرفیصلہ سنائے جانےکا امکان

4۔مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کا جناح ہاؤس کا دورہ ، 9 مئی کے شرانگیزواقعات کی شدید مذمت ، قائداعظم سے منسوب نوادرات تباہ کرنے اور قومی اثاثے کو نقصان پہنچانے پر دُکھ کااظہار،وفد نے شرپسندوں کوسخت سزا دینے کامطالبہ کردیا،شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے پر سپاہی میرعلی شہید کے لواحقین غم سے نڈھال ،کہا، نومئی کو شرمناک حرکت کرکے ملک دشمنی کاثبوت دیاگیا

5۔لاہورمیں روڈا کا 2500 ایکڑ پر شاندار انٹرٹینمنٹ سٹی بنانے کا فیصلہ۔غیر ملکی کمپنیوں کو شاندار تھیم پارک بنانے پر آمادہ کیا جائے گا۔معروف غیر ملکی کمپنیوں میں ڈزنی ،یونیورسل اور امریکا نو شامل۔روڈا شہریوں کیلئے عالمی طرز پر تھیم پارک بھی بنائے گا۔300 ایکڑ پر جنگل بھی بنایا جائے گا۔برطانوی کمپنی کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔

مزیدخبریں