(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے مزید سستا ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 567 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 378 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 257 روپے فی درجن برقرار ہے۔ فارمی انڈوں کی پیٹی 7590 روپے میں فروخت ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ مسلسل چوتھے سال دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہوا تھا جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت اب تک برقرار ہے۔