مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیاں بی جے پی کو لے ڈوبیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) انتہا پسند مودی کو اس کی غلط پالیسیاں لے ڈوبیں، بھارت کی 26 جماعتوں نے انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 جولائی کو بینگلور میں 26 سے زائد اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا اعلان کیا گیا ،اتحادی جماعتوں میں کانگرس، عام آدمی پارٹی، جنتا دل، شیو سینا، سماج وادی پارٹی، نیشنل کانفرنس ،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کیمونسٹ پارٹی، سوشلسٹ پارٹی اور آل انڈیا مسلم لیگ شامل ہیں ۔
اتحاد کا مقصد مودی حکومت کے دوران انسانی حقوق اور جمہوریت کی پامالیوں کو ختم کرنا ہے، اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی کی ہار میں بھارت کی جیت ہے،راہول گاندھی نے جیت کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں مودی کا مقابلہ انڈیا سے ہوگا اور انڈیا مودی سے جیتے گا، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اتحاد کے خوف سے مودی پلوامہ جیسا ڈرامہ رچا سکتا ہے۔