پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست خارج کردی ۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پرویز مشرف وفات پاچکے ہیں، 2013 کے عام انتخابات میں پرویز مشرف کی نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا، اب 2013 کی اسمبلی مدت بھی ختم ہو چکی ہے، پرویز مشرف نے 2013 کے عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ،پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔
عدالت نے پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی
خیال رہےکہ 10 سال قبل دائرکی گئی اپیل پرویز مشرف کے انتقال کے 5 ماہ بعد رواں ماہ 14 جولائی کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف رواں برس 5 فروری کو طویل علالت کے بعد بیرون ملک انتقال کرگئے تھے۔