مداحوں سے درخواست ہے علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، فیروز خان 

Jul 20, 2023 | 14:24:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں سے سابقہ اہلیہ کو سوشل میڈیا پر تنگ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

اداکار نے اپنے ٹوٹر اکاؤنٹ پر کچھ دیر قبل ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ جس میں مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان ہوا تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ باقی نہیں ہے۔‘

اداکار نے مزید لکھا ہے کہ ’ یہ بہت اچھا ہو گا اگر میرے لوگ اس کی حمایت کریں، اس کے لیے عام زندگی میں واپسی کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔‘

مزید پڑھیں:  بیوٹی پارلر پر پابندی کیخلاف احتجاج،خواتین کو مہنگا پڑگیا

دوسری جانب اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر 7.9 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار سے اس پوسٹ پر ایک مداح نے سوال پوچھا ہے کہ ’فیروز آپ آج کل کی نوجوان لڑکیوں کو کیا صلاح دینا چاہیں گے؟ ان کے تحفظات ان کے خوابوں سے متعلق، آپ کا کیا کہنا چاہیں گے؟

جس پر فیروز خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں کہنا چاہتا ہوں، عوررت کی خاص عزت اور احترام بہت ضروری ہے، بہت ضروری۔‘

مزیدخبریں