(ارشاد قریشی) عدالت نےقرض دینے والی آن لائن کمپنیوں کے گرفتار ملزموں کے جسمانی ریمانڈکی استدعا کومسترد کر دیا۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت نےملزموں کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوا دیا،دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزموں کوآج عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے نے عدالت سے ملزموں کے مزید 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔
ملزموںکی بلیک میلنگ سے تنگ 42 سالہ شہری مسعود نے 10 جولائی کو خودکشی کی تھی۔