کھلاڑیوں کو روزگار کی فراہمی، خوشحال بنائیں گے، شیزا فاطمہ

Jul 20, 2023 | 15:52:PM
کھلاڑیوں کو روزگار کی فراہمی، خوشحال بنائیں گے، شیزا فاطمہ
کیپشن: پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ کی سربراہ شیزا فاطمہ سپورٹس ہیڈ 24 احمد رضا سے گفتگو کرتے ہوئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)پرائم منسٹر کی معاون خصوصی برائے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ  کی سربراہ شیزا فاطمہ نے کہا کہ ایک سال سے وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام چل رہا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں پلیئرز نے شرکت کی۔ نفرت اور انتشار کی سیاست سے دلبرداشتہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی ہے۔

اس پروگرام سے دور دراز کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح پر نمائندگی دلائی جنہوں نے میڈلز لے کر ملک کا نام روشن کیا، اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو مختلف اداروں میں ملازمتیں بھی دی گئیں۔ 

شیزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے ادارہ جاتی اسپورٹس کو بند کر کے چالیس ہزار کھلاڑیوں کو بے روزگار کر دیا جسے اب بحال کر دیا گیا ہے۔ جو سپورٹس کی خوشحالی کا بڑا سبب بن چکا ہے۔  لیجنڈز کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی جس سے ماضی کے اسٹار پکوڑے بیچ کر رکشے چلا کر زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے فاسٹ بولر بن گئے 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ارب روپے کے منصوبوں میں پاکستان کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی بنائی جائے گی جس میں کھیلوں پر اچھے پلانرز پیدا ہوں گے۔ اینڈوومنٹ فنڈز سے فوری طور پر ریٹائرڈ ہیروز کی فلاح پر خرچ کیے جائیں گے۔ دنیائے اسپورٹس کے نقشے پر ابھرنے والی گیمز ’ای اسپورٹس‘ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔