سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کا کیس، کمپنی مالک نےنیب کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں آل پاکستان پراجیکٹس کے مالک آدم امین چوہدری نے نیب کی انکوائری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آل پاکستان پراجیکٹس کے مالک آدم امین چوہدری ایک اوورسیز پاکستانی اور عزت دار کاروباری شخصیت ہیں،نیب کی طرف سے آدم امین چوہدری کو ہراساں اور بلیک میل کیا گیا ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب کی جانب سے جاری کارروائی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے،اورعدالت نیب کو درخواست گزار کیخلاف کوئی بھی سخت ایکشن لینے سے روکے۔
یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت (AI) سے صحافت کی کون سی ملازمتیں خطرے میں ہیں اور کیوں؟