’یہ انسان نہیں لیکن انہیں سب خبر ہے‘: پاکستان کے پہلےAI اینکر

Jul 20, 2023 | 17:49:PM

(24 نیوز) ٹیکنالوجی نے ہر میدان کو یکسر تبدیل کردیا ہے پہلے ٹی وی چلانے پر خبریں کوئی خاتون یا مرد اینکر پڑھتے ہوئے دکھائی دیتے تھے لیکن اب یہ کام بھی ٹیکنالوجی انسانوں سے چھیننے والی ہے۔

مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمارے رہنے اور رابطے کے انداز کو مکمل طور پر نئی شکل دے رہی ہے۔ AI ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی ہمیں جدت کے ایک نئے دور میں لے گئی ہے، جہاں مشینیں پیچیدہ کام انجام دینے، ڈیٹا سے سیکھنے اور یہاں تک کہ انسان جیسی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہو رہی ہیں جیسا کہ چین کی طرف سے متعارف کرائی گئی پہلی AI خاتون نیوز اینکر، ہندوستان، کویت اور مزید۔ 

جدید مشینری لرننگ الگورتھم سے لے کر جدید ترین روبوٹکس تک،مصنوعی ذہانت صحت کی دیکھ بھال، ٹرانسپورٹیشن، فنانس، اور اب نیوز چینلز جیسی صنعتوں میں بھی انقلاب برپا کر رہا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے ایک نجی انٹرٹینمنٹ چینل ’ڈسکور پاکستان‘ کی جانب سے پاکستان کے پہلے اے آئی نیوز اینکر کو متعارف کروایا گیا ہے۔

ڈسکور پاکستان نے پاکستان کا پہلا ’اے آئی ٹاک شو‘ شروع کیا ہے جس کی میزبانی تمام اے آئی اینکرز کریں گے۔ اس پروگرام کا پرومو ڈسکور پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی صارفین کیلئے شیئر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں