روپیہ کمزور، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) روپیہ ایک بار پھر کمزور ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 35 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 283.80 روپے سے بڑھ کر 285.15 روپے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کی اچھی شروعات،گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے، اسی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھاتا جا رہا ہے اور ڈالر روز بہ روز مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔