سندھ اور خیبرپختونخوا سے بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل

Jul 20, 2023 | 19:03:PM

(24 نیوز) سندھ اور بلوچستان سے دو بڑی شخصیات نے آج باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

خیر پور سندھ سے پیر آف رانی پور پیر نیاز حسین جیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ خیبرپختونخواء سے ہارون لغاری بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

دونوں شخصیات نے چیئرمین تحریک انصاف سے خصوصی ملاقات بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع

پیر نیاز حسین جیلانی سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی دختر کو شکست دیکر خیرپور کےضلع ناظم منتخب ہوئے تھے جبکہ ہارون لغاری کا تعلق خیبرپختونخواء سے سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے حلقے سے ہے۔

دونوں شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، چیئرمین عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے فلسفے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

میر نیاز حسین جیلانی اور ہارون لغاری نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف رؤف حسن بھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں