سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کمی

Jul 20, 2023 | 19:11:PM

(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے اضافے باوجود  ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے کے بعد 1978 امریکی ڈالر ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کم ہوکر  2 لاکھ 21 ہزار  ایک سو روپے ہوگئی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کی کم ہو کر   ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ کمزور، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

خیال رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں