متحدہ عرب امارات انٹرنیٹ سپیڈ میں پہلے نمبر پر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) متحدہ عرب امارات تیزترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والےممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا ۔
متحدہ عرب امارات کو دنیا بھر میں تیزترین انٹرنیٹ میں سرفہرست قرار دے دیا گیا، انٹرنیٹ تک رسائی کا تجزیہ فراہم کرنے والی ویب سروس اوکلا کے ذریعہ شائع کردہ اسپیڈٹیسٹ گلوبل انڈیکس کے مطابق متحدہ عرب امارات جون کے مہینے کے لیے موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہو گئے
اوکلا کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ڈاؤن لوڈ کی رفتار 204.24 ایم بی پر سیکنڈ اور 22.72 ایم بی پر سیکنڈ کی اپ لوڈ رفتار ہے۔